ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کل 28 دسبمر کوہوگا بھٹکل شمس اسکول میں سالانہ جلسہ کاانعقاد

کل 28 دسبمر کوہوگا بھٹکل شمس اسکول میں سالانہ جلسہ کاانعقاد

Tue, 27 Dec 2016 19:01:53    S.O. News Service

بھٹکل:27/ڈسمبر(ایس او نیوز) تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے شمس انگلش میڈیم اسکول ، ہائی اسکول اور آئی سی ایس سی ای کی نیو شمس اسکول کا سالانہ جلسہ 28اور29ڈسمبر بروز بدھ اور جمعرات کو منعقد ہوگا، اس بات کی اطلاع سکریٹری محمد طلحہ سدی باپا نے اور صدر مدرس محمد رضامانوی نے پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔

28ڈسمبر کو لڑکوں اور29ڈسمبر کو لڑکیوں کے لئے پروگرامات ہونگے۔ 28ڈسمبر کے پروگرام میں قائد قوم ایس ایم سید خلیل الرحمن شرکت کریں گے جس میں ریاستی اقلیتی کمیشن کے صدر ایم اے غفور اعزازی مہمان ہونگے تو اسکول بورڈ کے صدر قادر میراں پٹیل جلسہ کی صدار ت کریں گے۔ اسی طرح 29ڈسمبر کو لڑکیوں کے پروگرام میں کاروار ڈی سی آفیس میں آئی اے ایس کیڈر کی پروبیشنری آفیسر فوزیہ ترنم مہمان خصوصی ہونگی تو اسکول کی صدر مدرسہ فہمیدہ ڈاٹا صدارت کریں گی ۔ جلسہ میں اسکول کی ہر سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے متعلم اور متعلمہ کو نجم اخوان کے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔جبکہ  رات میں مختلف ثقافتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔


Share: